Meri Maa Bemaar Hui Toh...Maine
Posted By: Aalo on 16-09-2018 | 22:07:31Category: Political Videos, Newsلاہور (ویب ڈیسک )پاکستانی سیاست کی دو بڑی شخصیات مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد آج ملاقات کی اور اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
آصف علی زرداری اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو کے ساتھ جاتی امرا گئے تھے جہاں ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ،دونوںفاتحہ خوانی کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ جیل میں اسیری کے دنوں کی باتیں کرتے رہے ۔نواز شریف نے آصف علی زرداری کو بتا یا کہ ان کی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مریم نواز سے ہفتے میں ایک دفعہ ملاقات ہوتی ہے ۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کے آس پاس کی بیرکیں خالی ہیں اس لیے وہ عملی طور پر قید تنہائی میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے آخری دنوں میں ان کے ساتھ نہ ہونے پر بہت زیادہ دکھ ہے ۔اس موقع پر آصف علی زرداری نے اپنے اسیر ی کے دنوں پر بات کرتے ہوئے بتا یا کہ جب میں جیل میں تھا تو اس وقت بڑی بہن اور والدہ بیمار ہو گئیں تھیں جس پر مجھے کہا گیا کہ پیرول پر رہائی لے لو لیکن میں نے انکار کردیا ،پھر دوسری مرتبہ جب والدہ ہسپتال پہنچیں تو بڑی بہن کے کہنے پر پیرول پر رہائی لی ۔اس موقع پر دونوں رہنماﺅں میں اتفاق ہوا کہ جیل کی زندگی عام زندگی سے بہت مختلف ہے ۔(ش،ز،خ)

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












