Nawaz Shrif Ka NemulBadal Sirf Yahi Shakhs
Posted By: Abid on 16-09-2018 | 22:21:30Category: Political Videos, Newsلاہور (ویب ڈیسک) معروف کالم نگار حذیفہ رحمان کا اپنے حالیہ کالم ” پاکستانی سیاست اور نواز شریف “میں کہنا ہے کہ کچھ ایسے حادثے بھی زندگی میں ہوتے ہیں کہ انسان بچ تو جاتا ہے مگر زندہ نہیں رہتا، شاید مرحومہ کلثوم نواز صاحبہ کی موت بھی نوازشریف کے لئے ایسا ہی حادثہ ہے۔
نواز شریف کے لئے اب کھونے کو زنجیر ںہیں اور پانے کو سارا جہاں ہے۔جیل سے عبوری رہائی کے بعد سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی تصویر میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف خاصے کمزور اور ٹوٹے ہوئے نظر آرہے تھے۔ظاہر ہے 47سالہ رفاقت کوئی کم نہیں ہوتی۔ میں نے ذاتی طور پر پہلی مرتبہ نوازشریف کو کمزور ہوتے دیکھا تھا۔مگر نوازشریف سنبھل چکے ہیں۔ بہت بڑا حادثہ تھا مگر فولادی اعصاب کا مالک نوازشریف اس میں بھی نہیں گرا۔واقعی نوازشریف بہت بہادر ہے مگر کمزوروں کے لشکر میں ہے۔کلثوم نوازکی جدائی کے غم کے بعد نوازشریف اگر سنبھل سکتا ہے تو نوازشریف سے کچھ بھی توقع لگائی جاسکتی ہے۔شاید میں نے اپنی زندگی میں اتنے مضبوط اعصاب اور اللہ پر بھروسہ کرنے والا شخص نہیں دیکھا۔۔نوازشریف سنبھل چکا ہے۔ کلثوم نواز کی موت نے نوازشریف کو ہلایا ضرور ہے مگر نوازشریف کا حوصلہ ہم سب کی سوچ سے بھی زیادہ ہے۔ انتہائی دکھ اور تکلیف کے باوجود جنازہ گاہ میں خود گاڑی چلا کر آنا ، ایک واضح پیغام تھا کہ میں اب بھی فرنٹ سے لیڈ کروں گا۔نواز شریف کو ملکی سیاست سے مائنس کرنا اب تقریباََ ناممکن ہوچکا ہے ۔نوازشریف کا نعم البدل بھی نوازشریف ہی ہے۔آج سے چند سال قبل کسی نے لکھا تھا کہ نوازشریف گوال منڈی کا وہ نوجوان ہے جو اپنی قسمت خود لکھ کر پیدا ہوا ہے، نوازشریف کی قسمت اس کے اپنے ہاتھ میں ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ یہ سچ ثابت ہورہا ہے۔(ف،م)

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












