Meri Beti Ko Kisi Ne Ighwaah Nahi Kiya
Posted By: Ahmed on 21-09-2018 | 19:27:11Category: Political Videos, Newsمیری بیٹی کو کسی نے اغوا نہیں کیا وہ نادیدہ قوتوں کی مالک ہے خود ہی واپس آ جائے گی ؟ جہالت کی پرستار ایک پاکستانی ماں نے قانون نافذ کرنےو الے اداروں کو بھی چکرا دیا
کراچی (ویب ڈیسک) ماں کا کہنا ہے کہ بچی کو جنات لے گئے ہیں، خود واپس کر جائیں گے ، پولیس کراچی پولیس نے ’’گود سے بچے چھیننے‘‘ کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ۔لی مارکیٹ سے اغواء شیر خوار بچی نادیدہ قوتوں کی مالک ہے ۔ پولیس کے مطابق بچی کی
ماں کا کہنا ہے کہ آٹھ ماہ کی بچی کو جنات لے گئے ہیں، خود واپس کر جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں‘‘گود سے بچے چھیننے ’’ کی خبروں کی کراچی پولیس نے سختی سے تردید کر دی ہے ۔ اس سلسلے میں ترجمان پولیس کاکہناتھا کہ ٹی وی چینلز، اخبارات اور سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو تصدیق کیے بغیر بڑی خبریں بنا کر پیش کیا جا رہا ہے ، ایک کی خبر میں واردات ایم اے جناح روڈ پر ظاہر کی گئی ہے ، جو 11 تھانوں کی حدود میں آتا ہے ۔ تمام 11 تھانوں کی پولیس نے 3 دن کے دوران ایسی کسی واردات کی تردید کی ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ سے کسی بچے کے اغواء یا گود سے بچہ چھینے جانے کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی۔ شہر کے کسی بھی علاقے میں اس طرح کی کوئی واردات ریکارڈ پر نہیں ہے ۔ ملیر سے بھی 12 سالہ بچہ اغواء نہیں ہوا، گھر سے پیسے چوری کر کے گھومنے نکل گیا تھا۔ گزشتہ روز خود ہی واپس آ گیا۔ لی مارکیٹ کے قریب کی عمارت سے شیرخوار بچی کے مبینہ اغواء کا مقدمہ درج ہے ۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔ اب تک نپیئرپولیس کو 8 ماہ کی بچی کے اغواء کے شواہد نہیں ملے ، کیوں کہ بچی کی ماں نے بیان دیا ہے کہ شیرخوار نادیدہ قوتوں کی مالک تھی۔ بچی کو جنات لے گئے ہیں، وہی واپس کر جائیں گے ۔ ماں پراسرار طور پر مطمئن ہے ۔(م،ش)

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries











