Bas Bohat Ho Gaya....Web Sites Off Air Hone Waali Hain
Posted By: Ahmed on 25-09-2018 | 07:37:47Category: Political Videos, Newsبس بہت ہو گیا ۔۔۔۔۔ ہزاروں غیر اخلاقی ویب سائٹس بند کرنے کا حکم جاری
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں حکام نے 4000 ویب سائٹس کو یہ کہتے ہوئے بند کر دیا ہے کہ ان پر نقصان دہ، غیر اخلاقی ، فحش اور گندہ مواد موجود تھا۔ژنہوا کے مطابق یہ اقدام تین ماہ سے جاری مہم کے بعد اٹھایا گیا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ’
ان ہزاروں سائٹس پر موجود مواد جملہ حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی تھا اور یہ غیر اخلاقی، فخش اور قابلِ اعتراض مواد پھیلا رہی تھیں۔‘لیکن اس اقدام سے ایسی سائٹس بھی نشانہ بنی ہیں جن پر مفت ای کتابیں موجود تھیں۔چین کی حکومت ملک میں انٹرنیٹ پر رسائی کو سختی سے کنٹرول کرتی ہے۔اس سے قبل جن سائٹس کو نشانہ بنیا گیا تھا اس میں لاٹری کی ایپس اور پورنوگرافک مواد یا تشدد پر مبنی مواد موجود تھا۔بی بی سی کی تجزیہ کار کیری ایلن کا کہنا ہے کہ ایسے کریک ڈاؤن عام نہیں ہیں۔ ان کے بقول ’پہلے متعدد کریک ڈاؤن ہوئے لیکن چینی لوگوں کو امید تھی کہ شاید انٹرنیٹ تک رسائی یا اس کے ذرائع کو نشانہ بنایا جائے گا۔‘ مفت کتابیں فراہم کرنے والے پلیٹ فارمز کا حوالہ دیتے ہوئے مس ایلن کا کہنا تھا ’میڈیا اس بات پر زور دے رہا ہے کہ اس کریک ڈاؤن میں ان کو نشانہ بنیا گیا جہاں پڑھنے کا مواد تھا جس کے بدلے لوگوں کو رقم ادا کرنی چاہیے تھی بجائے اس کے کہ وہ مواد تھا جو قابلِ اعتراض ہوتا۔‘ ایسی اطلاعات تھپی کہ اگست میں گوگل چین کے لیے نئی سنسر شدہ سروس شروع کرے گا جو مقامی قانون کے مطابق مخصوص ویٹ سائٹس کو بلاک کرے گا۔ گوگل نے کبھی بھی ان اطلاعات پر تبصرہ نہیں کیا لیکن اس سکنڑوں ملازمین نے اس کے خلاف احتجاجاً کمپنی کو تحریری شکایات بھیجیں۔ (ف،م)

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












