Do Aur Die....Pakistan Vs Bangladesh Match
Posted By: Mangu on 26-09-2018 | 05:04:49Category: Political Videos, Newsڈو اور ڈائی ۔۔۔ پاکستان آج بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ میں کس اہم ترین کھلاڑی کے بغیر کھیلے گا ؟ کرکٹ شائقین کے لیے ناقابل یقین خبر
دبئی(ویب ڈیسک ) پاکستانی ٹیم نے مسلسل خراب کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ میں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستانی ٹیم نے ان کی جگہ پہلی بار ٹورنامنٹ میں ایک اور لیفٹ آرم پیسر جنید خان کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ سٹیو روھوڈز نے کہا ہے کہ کھلاڑی تازہ دم ہوکر پاکستان کے میچ میں شرکت کریں گے، پاکستان کے خلاف میچ میں چیلنج کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان ااور بنگلہ دیش کے درمیان آج کھیلے جانے والا میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میچ میں بھارت سے ٹکرائے گی ۔دوسری طرف قومی کرکٹرشعیب ملک کا کہنا ہے کہ بھارت سے 2 میچ ہار کر دنیا ختم نہیں ہوگئی،ایشیا کپ میں کم بیک کریں گے۔دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز میں صلاحیتوں کی نہیں تجربے کی کمی ہے،کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی کے مطابق کھیلیں تو بیٹنگ میں استحکام آسکتا ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ یواے ای میں پچز300 یا 350 رنز والی نہیں ہیں،ابتدا میں سنبھل کر کھیلا جائے تو بعد میں اسٹروکس کھیلنے کا بھی موقع ملتا ہے، بیٹسمین ہوں یا بولر پلان کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھائیں تو فارم میں واپس آسکتے ہیں۔آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ بھارت کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست کے بعد ابھی تک اسی ضمن میں بات چیت ہوئی ہے،کھلاڑیوں کا حوصلہ بھی بڑھایا ہے،ٹیم نوجوان کرکٹرز پر مشتمل ہے،کھیلیں گے تو سیکھنے کا موقع ملے گا، ہار جیت اپنی جگہ پاکستان کرکٹ درست سمت میں گامزن ہے۔(ع،ع)

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












