Shahbaz Shrif Ke Damaad ....Ali
Posted By: Ahmed on 26-09-2018 | 20:13:59Category: Political Videos, Newsسابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے داماد کو دبئی سے گرفتار کر لیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ امجد کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد نے کہا کہ،
ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے، ان کی جمع پونجی لوٹ لی گئی، سوسائٹی اسکینڈل کے متاثرین نے لاہور میں احتجاج ریکارڈکرایاتھا، اس معاملے میں بڑی کارروائی عمل میں آئی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے اسکینڈل میں ملوث سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کیس میں افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار، ان کی صاحبزادی اور سمدھی بھی نامزد ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے 24 گھنٹے میں اس سلسلے میں حتمی رپورٹ طلب کرلی ہے۔(س)

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












