Pakistani Ki Company....Se Jaali....
Posted By: Abid on 29-09-2018 | 18:59:59Category: Political Videos, Newsپاکستان کی کمپنی ایگزیکٹ سے جعلی ڈگریاں سب سے زیادہ کس ملک نے خریدی ہیں، کمپنی کے اپنے ہی کارکن نے بھانڈا پھوڑ دیا
جدہ (ویب ڈیسک) پاکستان کی ایگزیکٹ کمپنی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جعلی ڈگریاں خریدنے والوں میں مشرق وسطیٰ ممالک خصوصاً سعودی عرب کے شہری سرفہرست پائے گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کارندوں نے امریکہ تک کی انتہائی نامی گرامی یونیورسٹیوں کی جعلی ڈگریاں فروخت کیں۔سیکڑوں سعودی ڈگریاں خریدنے والوں میں شامل ہیں۔ ایک سعودی نے 4لاکھ ڈالر میں ڈگری خریدی۔ ریال میں یہ رقم 15لاکھ بنتی ہے۔
کمپنی کے ایک کارکن یاسر جمشید نے بتایا کہ ڈگریاں خریدنے والوں کے رابطوں کا تانتا بندھا رہتا تھا۔ ہزاروں لوگ لائن میں لگے رہتے تھے ان میں 60فیصد خلیجی ہوتے تھے۔ جمشید نے یہ بھی بتایا کہ خریدار ایک ڈگری کی قیمت 50ہزار سے ایک لاکھ ریال سن کر خوشی سے اچھل جاتا تھا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












