Arab Shehri Apni Naukraani Se....
Posted By: Abid on 30-09-2018 | 22:52:24Category: Political Videos, Newsفجیرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر عرب شہری کو 5برس قید کی سزا سنا دی گئی، مجرم نے اپنی نوکرانی کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی عدالت نے جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر عرب شہری کو 5 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کی عدالت نے عرب شہری کو خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنا دیا
ہے۔اماراتی پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص جی سی سی نیشنل ہے، جس نے اپنی نوکرانی کو گاڑی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنے گھر واپس جارہی تھی۔مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون جسمانی کمزوری کے باعث ملازمت کو خیر آباد کہہ کر واپس جارہی تھی۔فجیرہ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے عرب شہری کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی جس کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے اوپر عائد کیے گئے الزامات کی تردید کی تھی تاہم عدالت نے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد عرب شہری کو پانچ برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے حکم دیا۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












