Alia Bhutt Aur Katrina Kaif Mein Dosti
Posted By: Abid on 01-10-2018 | 06:49:23Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکارہ عالیہ بھٹ رنجشیں بھلاکر پھر سے دوست بن گئیں۔بھارتی میڈیا میں گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کی دوستی ٹوٹنے کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں اور اس دوستی کی ٹوٹنے
کی وجہ اداکار رنبیر کپور کو قرار دیا جارہا تھا تاہم اب دونوں اداکاراؤں نے اپنے درمیان رنجشیں بھلاکر ایک بار پھر دوستی کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے کترینہ کیف کی حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر کو لائک کیا ہے جس کے بعد میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں اداکاراؤں کے درمیان اب سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے اور دونوں رنجشیں بھلا کر ایک بار پھر دوست بن گئی ہیں۔واضح رہے کہ رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کے درمیان تعلقات کی خبریں اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور عالیہ بھٹ کئی بار رنبیر کے لیے اپنی محبت کا اقرار بھی کرچکی ہیں تاہم عالیہ سے قبل رنبیر کپور اور کترینہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور یہی وجہ عالیہ اور کترینہ کے درمیان تلخی کا سبب بنی تھی۔

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries











