Bollywood Film.....Sog Mein Mubtalaa....
Posted By: Ahmed on 01-10-2018 | 19:21:09Category: Political Videos, Newsبالی وڈ فلم انڈسٹری سوگ میں مبتلا، نامور شخصیت کے انتقال کی خبر آگئی
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے کپور خاندان سوگ میں ڈوب گیا ، خاندان کی انتہائی اہم فرد اچانک انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا رکے مطابق بالی وڈ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے راج کپور کی اہلیہ کرشنا کپور 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، کرشنا کپور کو دل کا دورہ پڑا جسکی وجہ سے وہ انتقال کر گئیں، خبر کی تصدیق انکی پوتی ریدھیما کپور نے کی۔ رشی کپور کی والدہ کرشنا کپور نے رشی کپور کے ساتھ 1946ء میں شادی کی تھی، رشی کپور سے کرشنا کے 5 بچے پیدا ہوئے جن میں رندھیر کپور، رشی کپور، ریتو کپور،ریما کپوراور رجیو کپور شامل ہیں۔ بالی وڈ فلم انڈسٹری پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے وای کرینہ کپور، کرشمہ کپوراور رنبیر کپور انکے پوتے،پوتیوں میں شامل ہیں۔کرشنا کپور کی وفات کی اطلاعات آتے ہی بالی وڈ فلم انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے کپور خاندان کے ساتھ اظہار افسوس کیا گیا ۔ کرشنا کپور کی آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی، اسکا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












