Afghanistan Ke Baad Ek Aur Padosi Mulak Mein Dhamaka
Posted By: Abid on 02-10-2018 | 07:49:09Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز: افغانستان کے بعد ایک اور پڑوسی ملک میں دھماکہ ۔۔۔ ہلاکتوں کا امکان
کلکتہ (ویب ڈیسک )کلکتہ کے شمالی علاقے میں ایک کثیرمنزلہ عمارت کے سامنے آج صبح ایک دھماکہ ہوا، ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ پانچ لوگ زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ جبکہ شہریوں میں افراتفری پھیل گئی۔کلکتہ پولیس کے مطابق بم دھماکا دم دم پولیس اسٹیشن کی حدود میں مصروف ترین علاقے قاضی پارہ میں عمارت کی گراؤنڈ فلورپرواقعہ پھل کی دوکان کے باہرہوا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ صبح 9 بجے کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ایک افسر نے بتایا کہ اس عمارت میں جنوبی دم دم میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین کا دفتربھی ہے۔پولیس نے بتایا کہ دھماکہ کے کا سراغ لگانے کے لئے ایک فورینسک ٹیم اورکھوجی کتوں کوجائے واردات پر بھیج دیا گیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد دھماکے کی اصل وجہ پتہ لگ جائے۔واضح رہے کہ منگل کی دوپہر افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں بھی خود کش حملہ کی خبر موصول ہوئی ہے جس میں ابتدائی طور پر 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












