Tanushree Ka Nana Ke Baad Amitabh Par Ilzaam
Posted By: Akbar on 02-10-2018 | 08:08:03Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(نیو ز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو ہراسانی کے معاملے میں خاموشی اختیار کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔بھارتی میڈیا میں ان دنوں نانا پاٹیکر اور تنوشری دتہ کے درمیان جنسی ہراسانی کے الزامات کو لے کر کافی ہلچل مچی
ہوئی ہے اور ہر اداکار سے کسی نہ کسی طرح اس موضوع پر ردعمل جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جب امیتابھ بچن سے اس معاملے پر سوال کیا گیا تو لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے یہ کہہ کر معاملے کو ٹال دیا کہ ’میرا نام نہ نانا پاٹیکر ہے اور نہ ہی تنوشری دتہ ہے تو پھر میں کیسے اس سوال کا جواب دے سکتا ہوں؟بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنوشری دتہ نے امیتابھ کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اُن کے بیان پر افسوس ہوا کیوں کہ اس طرح کے لوگ ہمیشہ سماجی مسائل پر مبنی فلمیں کرتے ہیں اور فلموں میں اس طرح کا کردار ادا کرتے ہیں کہ عوام ان کی تعریف کرتے ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ جب حقیقی زندگی میں معاشرے میں ہونے والے سماجی مسائل کے خلاف کھڑے ہونے اور کچھ کرنے کی بات آتی ہے تو یہی لوگ ایسے غیر معمولی بیانات دیتے ہیں جوکہ سمجھ سے بالاتر ہوتے ہیں

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












