Actresses Ke Baad Actors Ka Bhi.....
Posted By: Akbar on 02-10-2018 | 19:22:16Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(نیو زڈیسک) اداکارہ تنوشری دتہ کے ناناپاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعد متعدد فنکار کام کرنے کی جگہ پر خواتین کو جنسی طور پرہراساں کرنے کے خلاف اپنی آواز بلند کررہے ہیں تاہم صرف اداکارائیں نہیں بلکہ بالی ووڈ کے بڑے اداکار
بھی مختلف مواقعوں پر جنسی ہراسانی کا شکار ہوئے ہیں۔ رنویر سنگھ اداکار رنویر سنگھ کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم انہوں نے بھی کیریئر کی ابتدا میں جنسی ہراسانی کاسامنا کیا ہے۔ ایک بھارتی ویب سائیٹ کے مطابق رنویر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ابتدا میں انہیں ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر کام کے بدلے اپنے گھر مدعوکرنا چاہتے تھے اوران کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتے تھے تاہم رنویر کے منع کرنے پر اس ڈائریکٹر کا دل ٹوٹ گیا۔ عرفان خان بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں خواتین اور مرد دونوں کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیاگیا اور انہیں تعلقات قائم کرنے کی پیشکش کی گئی۔ اکشے کمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار اکشے کمار کو بچپن میں جنسی ہراسانی کاسامنا کرنا پڑاتھا، اکشے کمار نےاپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جب وہ 6 برس کے تھے انہیں لفٹ میں موجود لفٹ مین نے غلط طریقے سے چھواتھا۔ آیوشمان کھرانا اداکار آیوشمان کھرانا کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری جوائن کی تھی اورٹی وی پر کام کررہے تھے اس وقت ایک کاسٹنگ ڈائریکٹرنے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ انوراگ کیشپ ہدایت کار انوراگ کیشپ بھی جنسی ہراسانی کاشکار ہوچکے ہیں، انہیں گیارہ سال کی عمر میں جنسی طور پر ہراساں کیاگیا تھا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












