Bollywood Actress Aur Pakistani....
Posted By: Mangu on 06-10-2018 | 20:25:52Category: Political Videos, Newsممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے پاکستانی کرکٹر فخر زمان کے ساتھ تعلقات کی تردید کردی۔ ایک بھارتی ویب سائٹ نیوز ون انڈیا کے مطابق اداکارہ زرین خان پاکستانی کرکٹر فخر زمان کو دل دے بیٹھی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان کو فخر زمان کا لْک، ہیراسٹائل اور ان کے کھیلنے کا انداز بہت پسند ہے
اوریہی وجہ ہے کہ زرین خان پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی پر اپنا دل ہار بیٹھیں۔دوسری جانب زرین خان نے ٹوئٹر پر بھارتی میڈیا کی اس خبر کو جھوٹی اور بکواس قرار دیتے ہوئے اپنے اور فخر زمان کے درمیان تعلقات کی تردید کردی۔ اداکارہ سونم کپور نے ٹوئٹرپر ہی ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’’میں کچھ عرصے کے لیے ٹوئٹر کو خیرباد کہہ رہی ہوں، سونم نے یہ فیصلہ صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد کیا اور کہا ٹوئٹر بہت ہی منفی ہوگیا ہے۔‘‘ناموربالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے باعث کچھ وقت کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ دوروز قبل سونم کپور نے ممبئی کی سڑکوں پر سفر کرتے ہوئے ٹریفک اورماحولیاتی آلودگی کا رونا روتے ہوئے کہاتھا کہ ہمارا گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے جس پر ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جیسے لوگ جو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرتے بلکہ مہنگی گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں جن سے خارج ہونےوالا دھواں اورآپ کے گھر میں موجود 10،20 ایئر کنڈیشنرز ماحولیاتی آلودگی بڑھانے کی وجہ ہیں، لہٰذا ماحولیاتی آلودگی کا رونا رونا بند کریں۔صارف کی اس تنقید پر سونم نے شرمندہ ہونے کے بجائے الٹا اس پر ہراسانی کاالزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے خواتین کا گھر سے نکلنا اور سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے، اس کے بعد ہی سونم نے ٹوئٹر چھوڑنے کااعلان کیا ہے۔




Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












