Zimni Intakhabaat Mein Fatah....
Posted By: Ahmed on 10-10-2018 | 19:03:47Category: Political Videos, Newsلاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ مجلس عمل نے 14 اکتوبرکو ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان حلقہ 131 سے امیدوار خواجہ سعد رفیق کی جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر ایم ایم اے پیر اعجاز ہاشمی کی رہائش گاہ پر متحدہ مجلس
عمل کی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔جس میں شاہ اویس نورانی، چودھری یعقوب،پیر محفوظ مشہدی، مولانا سردار محمد خان لغاری،،ڈاکٹر جاوید اختر،بیرسٹر اویس رضا ہاشمی، مولانا راغب نعیمی، رانا رحمت علی،مولانا علی محمد تراب، شفیق پسروری، مولانا اشرف گجر، بلال میراور دیگر شامل تھے۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے اعلان کیا کہ ایم ایم اے کی پانچوں جماعتیں جمعیت علما پاکستان،، جماعت اسلامی،،،جمعیت علما اسلام ، اسلامی تحریک اور مرکزی جمعیت اہل حدیث مسلم لیگ نون کے امیدواروں کی نظریاتی بنیادوں پر حمایت کریں گے۔ہم جمہوریت اور سول بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں، بلکہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے
ملک پر مسلط کی گئی۔ جس نے آتے ہی مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے اور لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنادیا گیا ہے۔شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ملک کسی غیر جمہوری نظام کا متحمل نہیں ہوسکتا، عملی طور پر نیم مارشل لائ نافذکردیا گیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے ایم ایم اے کی جماعتوں کا مسلم لیگ ن کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی پہلی حکومت ہے جو اپوزیشن کے گلے پڑ رہی ہے۔ عمران خان کا لب ولہجہ وزیراعظم جیسا نہیں لگتا۔ملک اسلام کا گہوارہ بنے گا، غربت اورفرقہ واریت کو ختم کرنے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












