Zameen Par Khade 2 F 16 Plane...
Posted By: Abid on 15-10-2018 | 06:16:24Category: Political Videos, Newsبرسلز (ویب ڈیسک) بیلجیئم کے ایک فضائی اڈے پر سب کچھ معمول کے مطابق تھا اور کسی دشمن سے بھی کوئی خطرہ نہیں تھا لیکن اچانک وہاں کھڑے ایف 16 جہاز نے دوسرے جہازوں کو فائرنگ سے نشانہ بنایا شروع کر دیا۔جدید ترین جنگی جہاز کے کمپیوٹر سسٹم میں کسی فنی خرابی کے نتیجے میں نہیں بلکہ ،
انسانی غلطی کے نتیجے میں یہ واقعہ رونما ہوا۔اطلاعات کے مطابق بیلجیئم کے فضائی اڈے پر ایک ٹیکٹنیشن سے غلطی سے ایف 16 طیارے سے فائرنگ کے نتیجے میں نزدیک کھڑا ایک ایف 16 جیٹ طیارہ تباہ جبکہ ایک اور جیٹ طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹیکنیشن نے غلطی سے ایف 16 طیارے کی 20 ایم ایم فلکن کینن فائر کر دیا جس کے باعث سامنے کھڑا ایف 16 جیٹ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ایویو نیوز کے مطابق ٹیکنیشن نے بیلجیئم کے جنوب میں واقع فلورنس فضائی اڈے پر معمول کے کام کے دوران ایف 16 کے کینن فائر کر دیے جس سے ہینگر کے سامنے کھڑا ایک ایف 16 طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔رپورٹس کے مطابق ہینگر کے سامنے کھڑا ایف 16 طیارے میں پورا ایندھن بھرا ہوا تھا اور کینن کی فائرنگ سے اس جہاز کو آگ لگ گئی جبکہ نزدیک ہی کھڑا ایک اور جیٹ طیارے کو بھی نقصان پہنچا۔بیلجیئم ایئر فورس نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ ایف 16 طیارے کو آگ لگنے اور دھماکہ ہونے کے نتیجے میں دو مکینک زخمی ہوئے ہیں۔بیلجیئم فضائیہ کے ترجمان نے مقامی ٹی وی چینل آر ٹی بی ایف کو بتایا کہ اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔تاہم فضائیہ نے یہ نہیں بتایا کہ یہ واقعہ ٹیکنیشن کی غلطی سے پیش آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایف 16 طیارے کی کینن سے چھ ہزار گولیاں فی منٹ فائر ہوتی ہیں۔ اور اسی وجہ سے ٹیکنیشن نے زیادہ دیر بٹن نہیں دبایا اور پھر بھی اتنی گولیاں فائر ہو گئیں کہ ایف 16 طیارہ تباہ ہو گیا۔کہا جا رہا ہے کہ دوسرے ایف 16 طیارے میں ایندھن بھرا جا چکا تھا کیونکہ اس جہاز نے تھوڑی ہی دیر میں پرواز کرنا تھا۔




Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












