Actor Fawad Khan Aur Imran Abbas
Posted By: Akbar on 17-10-2018 | 20:09:38Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس کو دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کے لیے نامزد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکاروں فواد خان اور عمران عباس کو دنیا کے 100 پرکش مردوں کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے، دنیا کے پرکشش مردوں کی دوڑ میں ہالی ووڈ


اداکار ادریس ایلبا، امریکی گلوکار زین ملک، اداکار رابرٹ پیٹنسن اور ہریتھک روشن سمیت دنیا بھر کے معروف اسٹارز شامل ہیں۔عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پریہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کی فہرست میں شامل ہوکر پاکستانی کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس کے باعث وہ بہت خوش ہیں۔اس سے قبل اداکار عمران عباس کو انڈیپنڈنٹ کرٹیک نامی ویب سائٹ کی جانب سے بھی 2018 کے 100 خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ عمران عباس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’نور العین‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔یاد رہے کہ اداکار فواد خان کو بھارت کے مشہور فیشن میگزین ’ووگ‘ کی جانب سے چھٹے ووگ بیوٹی ایوارڈ کی تقریب میں پرکشش مرد کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












