10 Crore Saal Puraana Ghaar Mil Gaya
Posted By: Abid on 23-10-2018 | 07:03:22Category: Political Videos, Newsبیجنگ (ویب ڈیسک ) بیجنگ چین میں سائنسدانوں نے ایک غار دریافت کی ہے جو کہ تقریباً 10کروڑ سال پرانی ہے ۔ ’’میائو روم‘‘ کہلانے والی یہ غار زیر زمین ہونے کیساتھ اس قدر لمبی ہے کہ اس کی بلندی مشہور اہرام مصر سے تقریباً چار گنا بڑی ہے جبکہ اس کا پھیلا ئوں فٹ بال کے 22گرائونڈز کے برابر ہے۔
سائنسدانوں نے اس کا مجموع حجم 38کروڑ مکعب فٹ سے بھی زائد دیا ہے ۔ اس غار میں ایسے خوبصورت مناظر ہیں جو انسان کواپنے سحر میں مبتلا کر سکتے ہیں ۔ اس غار کے اندر نیلا اور شفاف پانی ہے جو اس کیخوبصورت میں اضافہ کرتا ۔ یہ غار صوبہ بوئی زو کے زیون گیتو ہی نیشنل پارک میں واقع ہے۔گزشتہ ماہ پہلی بار سائنسدان اس کی گہرائیوں میں اترےاور اندرانی مناظر کی ویڈیو بنائی۔غار کی ایک طرف بڑا سا ہول ہے جس سورج کی روشنی اندر آتی ہے اور اندر کا نظار انتہائی دلکش ہو جاتا ہے ۔ عالمی شہرت یافتہ ادارے نیشنل جیوگرافک سوسائٹی کی مدد سے برطانوی ماہرین نے پہلی بار اس غار کا سراغ لگایا تھا لیکن اس کے اندر کے مناظر کی تفصیلات پہلی بار گزشتہ دنوں چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم منظر عام لے کر آئی ہے ۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












