Shadi Ke Bandhan Mein Bandhein Ge
Posted By: Abid on 23-10-2018 | 09:19:52Category: Political Videos, Newsممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن آپہنچا ہے دپیکا، رنویر اور پریانکا کے بعد کپل شرما کی شادی کی تاریخ کا بھی اعلان ہوگیا۔گزشتہ کچھ عرصے سے میڈیا میں کامیڈین کپل شرما کی شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں اور اب بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کی شادی کی تا ریخ کا اعلان ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپل اپنی گرل فرینڈ گینی کے ساتھ 12 دسمبر کو جھالندر میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے اور دونوں کے استقبالیے کی تقریب 14 دسمبر کوہوگی۔کپل شرما نے اپنی شادی دھوم دھام سے کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے ان کا کہنا ہے کہ گینی اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہے لہٰذا ہم دونوں کی فیملی چاہتی ہے کہ شادی خوب دھوم دھام
سے ہو۔کپل کی ہونے والی بیوی گینی چھاتراتھ کا تعلق جھالندر سے ہے اور یہ دونوں ایک دوسرے کو کالج کے دنوں سے جانتے ہیں کپل اور گینی ایک ساتھ پنجابی کامیڈی شو ہنسا بالی میں نظر آچکے ہیں اور اسی شو کے سیٹ پر دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے۔

Pakistani flagged oil tanker 'Shalamar' leaves the Strait of Hormuz carrying crude oil.
Alert issued regarding possible weather conditions from April 18 to 23
Nawab Town robbery incident - Harsh notice from Chief Minister Punjab Maryam Nawaz
Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas












