Pakistaniyon Ki Shaamit Aa Gayi London Mein...
Posted By: Ahmed on 25-10-2018 | 20:12:03Category: Political Videos, Newsلندن(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب امور شہزاد اکبر نے برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید اور دیگر حکام سے ملاقات کی جس کے دوران منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اقدامات اور غیر قانونی طور پر بنائے گئے اثاثوں کی بازیابی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی شہزاد اکبر اور برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی ملاقات میں باہمی قانونی امداد، ملزموں کی حوالگی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر بات چیت کی گئی۔علاوہ ازیں ملاقات کے دوران منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اقدامات اور غیر قانونی طور پر بنائے گئے اثاثوں کی بازیابی سے متعلق امور بھی زیربحث آئے۔شہزاد اکبر نے بین الاقوامی انصاف اور منظم جرائم ڈویڑن سے متعلق برطانیہ کی ڈپٹی چیف کراؤن پراسیکیوٹر ڈیبی پرائس سے بھی ملاقات کی جس میں برطانیہ کو بھیجی گئی ملزموں کی حوالگی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے انسداد کرپشن سے متعلق امور کے سربراہ اور برطانوی رکن پارلیمنٹ جان پین روز سے بھی ملاقات، جس میں کرپشن ختم کرنے سے متعلق امور میں خامیاں دور کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔شہزاد اکبر نے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کا بھی دورہ کیا جہاں وہ پاکستان اور افغانستان سے متعلق برطانیہ کے خصوصی مندوب گیریتھ بیلے سے بھی ملے۔ ڈیبی پرائس سے بھی ملاقات کی جس میں برطانیہ کو بھیجی گئی ملزموں کی حوالگی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے انسداد کرپشن سے متعلق امور کے سربراہ اور برطانوی رکن پارلیمنٹ جان پین روز سے بھی ملاقات، جس میں کرپشن ختم کرنے سے متعلق امور میں خامیاں دور کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔شہزاد اکبر نے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کا بھی دورہ کیا جہاں وہ پاکستان اور افغانستان سے متعلق برطانیہ کے خصوصی مندوب گیریتھ بیلے سے بھی ملے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












