Sania Ka Baita Pakistani Ya Bharti
Posted By: Akbar on 30-10-2018 | 05:00:53Category: Political Videos, Newsممبئی (ویب ڈیسک ) پاکستانی آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد اس کی شہریت کا معاملہ سوشل میڈیا پر معمہ بن گیا۔شعیب ملک نے 30 اکتوبر 2018 کو ٹوئٹر پر اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کیا،
ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا کہ ان کی اہلیہ اس وقت بالکل ٹھیک ہیں۔شعیب نے ساتھیوں اور فینز کی نیک تمناؤں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس بحث کا آغاز ہوگیا کہ شعیب ملک کے بیٹے کے شہریت پاکستان ہے یا وہ بھارتی ہوگا۔کستوری شنکر نامی صارف نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کی کے ثانیہ مرزا کے بیٹے کی پیدائش بھارت میں ہوئی ہے تو آٹومیٹکلی اس بچے کی شہریت بھارتی ہوئی۔جس کے بعد ایسی کئی ٹویٹس سامنے آئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ بچہ بھارت میں ہی پیدا ہوا ہے۔ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ شعیب ملک خود چاہتے تھے کہ ان کی اولاد کی پیدائش بھارت میں ہو تاکہ اس کی شہریت وہیں کی ہو۔ربینہ جان نامی صارف نے بھی یہی لکھا کہ شعیب ملک کی خواہش تھی کہ ان کی اولاد کی شہریت بھارتی ہو۔شعیب ملک کی اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہسپتال کی ایک جف ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، جس میں ثانیہ مرزا کی بہن بھی موجود ہیں۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا سے بھی ایک انٹرویو میں ان کے بچے کی شہریت کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا۔اس پر انہوں نے کہا تھا کہ ‘ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، مگر ہم شہریت کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، یہ شہ سرخیوں میں تو اچھا لگ سکتا ہے، مگر گھر میں ہمارے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں’۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












