Showbiz Mein Dhamaka Khez Waapsi
Posted By: Mangu on 30-10-2018 | 05:09:58Category: Political Videos, Newsکراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی ہدایت کار ندیم بیگ اور اداکار ہمایوں سعید ٹی وی پر اپنے نئے ڈرامے ’میرے پاس ہو تم‘ کے ساتھ واپسی کررہے ہیں جس میں کوئی اور نہیں بلکہ خوبصورت اداکارہ عائزہ خان مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
اس ڈرامے میں اپنے کردار کا اعلان خود عائزہ خان نے ڈان کو دیے ایک انٹرویو میں کیا۔عائزہ کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس سکس سگما انٹرٹینمنٹ کی جانب سے بنایا جارہا ہے جس کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ایک شادی شدہ جوڑے کی محبت کی خوبصورت کہانی پر مبنی ہے، جس میں کام کرنے کے لیے وہ بےحد پرجوش ہونے کے ساتھ ساتھ خاصی نروس بھی ہیں۔عائزہ کے مطابق ان کا کردار کافی چیلنجنگ ہے جو اس سے قبل انہوں نے کبھی ادا نہیں کیا۔میرے پاس ہو تم‘ کی کہانی خلیل ارحمان قمر نے تحریر کی، جو اس سے قبل صدقے تمہارے اور میرا نام یوسف جیسے ڈراموں کی کہانی لکھ چکے ہیں۔ عائزہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو کردار وہ ادا کرنے جارہی ہیں، ایسے کردار عام طور پر لکھے نہیں جاتے۔ ابھی اس ڈرامے کی پروڈکشن پر کام ہورہا ہے، جبکہ عائزہ اپنے کردار کی تیاری میں مصروف ہیں۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












