Mujhe Kis Kisam Ke Kirdaar Pasand Hain
Posted By: Mangu on 31-10-2018 | 19:37:04Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(ویب ڈٰیسک) اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈاراموں میں مذہب اور روحانیت جیسے موضوعات پر بھی کام ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’کور پیج‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے ساس بہو کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
حمزہ کی رائے میں جہاں معاشرتی مسائل پر توجہ مرکوز کرنا اچھی بات ہے، ان ہی مسائل پر بار بار بات کرنا بے کار ہے، نئے موضوعات پر بھی ڈرامہ سیریل بننے چاہیئیں۔فلموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کو ایسی کہانیاں پسند ہیں جن میں ایکشن بھی ہو اور رومانس بھی۔ حمزہ کا کہنا تھا کہ ان کی فلم پرواز ہے جنون ایسی ہی فلم تھی۔اپنی فلم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کی پروڈکشن کے دوران انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور یہ ایک دلچسپ تجربہ تھا۔حمزہ نے یہ بھی بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ہانیہ عامر کو غلطی سے موٹرسائیکل سے گرادیا جس پر وہ شرمندہ ہیں۔جب حمزہ سے سوال کیا گیا کہ ان کو ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ میں کون زیادہ پسند ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ دوستوں میں فرق نہیں کر سکتے، ہمایوں سعید اور گوہر رشید ان کے سب سے اچھے دوست ہیں۔فلم کے شعبے میں اپنے مستقبل کے حوالے سے حمزہ نے بتایا کہ وہ مستقبل میں کوئی ایسا کردار کرنا چاہتے ہیں جو حقیقی شخصیت پر مبنی ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں وہ بطور ڈائیریکٹر بھی کام کرنا چاہیں گے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












