Pakistani Model Zhalay Sarhadi Kis Bemaari Mein
Posted By: Abid on 07-11-2018 | 18:38:17Category: Political Videos, Newsکراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)زحالے سرحدی کا شمار پاکستانی شوبز و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈلز میں ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے پرستار ان کی دلکش تصاویر اور پیغامات تو دیکھتے رہتے ہیں لیکن پہلی بار انہوں نے اپنی بیماری کے بارے میں بتا کر سب کو افسردہ کر دیا ہے۔زحالے نے انسٹاگرام پر اپنی



ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہائپو تھائیرائیڈازم کے خلاف ایک مسلسل جنگ لڑرہی ہوں۔ مجھے گزشتہ چار سال سے یہ بیماری لاحق ہے۔ اس کی وجہ سے ڈپریشن، قوت مدافعت کی کمزوری، وزن میں اضافے اور تھکاوٹ جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ ہر تین سے چار ماہ بعد مجھے اپنا مکمل چیک اپ کروانا پڑتا ہے۔ چیک اپ کروانے سے بیماری میں آنے والی شدت یا جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کا پتہ چلتا ہے۔ اس قسم کے مسائل سے نمٹنے کے لئے آگاہی ضرور حاصل کریں۔‘‘زحالے سرحدی کی اس سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کے پرستاروں کو افسردہ تو کیا ہے مگر بہت متاثر بھی کیا ہے۔ اُن کے پرستار کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ بہت مضبوط اور پرعزم نظر آتی ہیں، باوجود اس کے کہ وہ ایک تکلیف دہ بیماری میں چار سال سے مبتلا ہیں۔پرستار جہاں ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں تو وہیں ان کی ہمت اور حوصلے کو بھی خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

Pakistani flagged oil tanker 'Shalamar' leaves the Strait of Hormuz carrying crude oil.
Alert issued regarding possible weather conditions from April 18 to 23
Nawab Town robbery incident - Harsh notice from Chief Minister Punjab Maryam Nawaz
Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas












