Thugs of Hindostan Tamaam Records Ke Parkhache
Posted By: Abid on 09-11-2018 | 18:01:12Category: Political Videos, Newsممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اوربالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز کروڑوں ٹھگ کر کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔ گزشتہ روز ریلیز ہونے والی عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ ناقدین اورشائقین کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی تھی، شائقین نے ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو اوسط
درجے کی فلم قرار دیتے ہوئے اسے بیزار کن قرار دیا تھا، لیکن تنقید کے باوجود ’ٹھگ آف ہندوستان‘ لوگوں کی جیبوں سے کروڑوں نکلوانے میں کامیاب رہی ہے۔فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ نے ریلیز کے پہلے 52 کروڑ25 لاکھ کا بزنس کرکے نیاریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے قبل بھارتی سینما کی تاریخ میں کسی فلم نے ریلیز کے پہلے روز اتنا بزنس نہیں کیا، اس کے ساتھ ہی ’ٹھگ آف ہندوستان‘ دیوالی پر بھی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے، ٹھگ آف ہندوستان‘ سے قبل سلمان خان کی فلم ’پریم دھن پایو‘ نےدیوالی کے موقع پر39 کروڑ اور ’باہو بلی‘ نے 40 کروڑ سے زائد کا بزنس کیاتھا۔صرف یہی نہیں 52 کروڑ سے زائد کے بزنس کے ساتھ ’ٹھگ آف ہندوستان‘ رواں سال ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے، اس سے قبل فلم ’سنجو‘ نے ریلیز کے پہلے روز 34 کروڑ75 لاکھ، ’ریس3‘ نے 29 کروڑ 17 لاکھ، ’گولڈ‘ نے 25 کروڑ 25 لاکھ اور ’باغی2‘ نے 25 کروڑ 10 لاکھ کا بزنس کیاتھا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












