Salman Khan Ne Pakistaniyon Ke Dil Jeet Liye
Posted By: Abid on 17-11-2018 | 05:22:22Category: Political Videos, Newsسلمان خان نے پا کستانیو ں کے دل جیت لیے، بھارتی سرزمین پر پاکستانی جھنڈے کی پرچم کشائی، تصویر نے پورے بھار ت میں ہلچل مچا دی
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی فلم’بھارت‘کی وجہ سے نئے تنازع کا شکار ہوگئے۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں فلم’بھارت‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کی کہانی تو ابھی منظرعام پر نہیں آئی تاہم فلم میں واہگہ بارڈر کے مناظر بھی شامل ہیں۔ لیکن سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے واہگہ بارڈر پر شوٹنگ کرنا ممکن نہیں تھا لہٰذا فلم کی ٹیم نے بھارتی پنجاب کے ایک گاؤں میں مقامی پنچایت کی مدد سے واہگہ بارڈر کا سیٹ لگایا ہے۔گاؤں کے مقامی کسانوں اور تاجروں کو واہگہ بارڈر کا سیٹ لگنےکے باعث ہونے والے نقصان کا ازالہ بھی کیا
گیا ہے لیکن واہگہ بارڈر پاکستانی پرچم کے بغیر ادھورا ہے لہٰذا وہاں پاکستانی پرچم لہرایا جانا ضروری ہے اور یہیں سے تنازعے کی شروعات ہوئی۔فلم ’بھارت‘ کی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سرزمین پر پاکستانی جھنڈے کی پرچم کشائی نے بہت سی مقامی تنظیموں کو پریشان کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پہلے بھی کشمیر اور ممبئی کی کئی جگہوں پر اس طرح کی صورتحال سے پریشانی تھی جب پاک بھارت میچوں کے دوران پاکستانی پرچم رکھے گئے۔ لہٰذا مقامی تنظیموں نے نہ صرف سلمان خان کے خلاف شکایت درج کرادی بلکہ اس ہوٹل کا بھی گھیراؤ کرلیا جہاں سلمان خان ٹھہرے ہوئے تھے، حالانکہ پاکستانی پرچم صرف فلم کے لیے لہرایا جائے گا لیکن مقامی لوگ اس بات کو نہیں سمجھ رہے۔صورتحال کی خرابی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ جلد ختم کردی گئی ہے اور سلمان خان بھی ممبئی واپس آگئے ہیں تاہم ان پر ایک اور مقدمے کا اضافہ ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل فلم’بھارت‘ کا ایک پوسٹر جاری کیاگیا تھا جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف واہگہ بارڈر کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔ فلم’بھارت‘ اگلے سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












