Deepika Ko Shadi Ka Sab Se Shandaar Tohfa Mil Gaya
Posted By: Ahmed on 18-11-2018 | 18:22:16Category: Political Videos, Newsدپیکا کو شادی کا سب سے شاندار تحفہ مل گیا ، پورا بالی ووڈ دیکھتا رہ گیا
ممبئی (ویب ڈیسک )مومی عجائب گھر ’مادام تساو‘ نے بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی شادی پر ان کے لئے خاص تحفے کا اعلان کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹارز دپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ روایتی رسم و رواج کے مطابق 14 اور 15 نومبر کوشادی کے بندھن میں بندھ گئے اور اس موقع پر انہیں ہر طرف سے ہی مبارک بادیں موصول ہو رہی ہیں تاہم اب انہیں لندن کے مومی عجائب گھر نے انتہائی شاندار تحفہ بھی دیدیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مادام تساو کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے دپیکا کو ان کی شادی پر مبارکباد دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ان
کے لئے اسٹور پر شادی کا خاص تحفہ ہے۔ساتھ ہی ٹوئٹر پر مادام تساو نے انکشاف کیا ہے کہ اگلے سال دپیکا کامومی مجسمہ میوزیم کی زینت بن جائے گا۔واضح رہے مادام تساو میں کئی سپر اسٹارز کے مومی مجسمے رکھے گئے ہیں جس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان سمیت کئی معروف شخصیات شامل ہیں۔دپیکا پڈوکون نے چند ماہ قبل ٹوئٹر پر مادام تساو میوزیم انتظامیہ کی جانب سے پیمائش کی تصاویر بھی شیئر کیں تھیں۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












