Pakistan Mein Chhutiyaan Hi Chhutiyaan
Posted By: Abid on 19-11-2018 | 08:16:23Category: Political Videos, Newsپاکستان میں چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ تحریک انصا ف نے شام گئے پاکستانیوں کو بڑا سرپرائز دیدیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ تحریک انصا ف نے شام گئے پاکستانیوں کو بڑا سرپرائز دیدیا ۔۔ نئے پاکستان میں چھُٹیاں ہی چھُٹیاں ہوں گی کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اہم مذہبی تہواروں پر خصوصی چھُٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تمام مذہبی تہواروں پر خصوصی چُھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں اقلیتیں بھی شامل ہیں۔
ہندو برادری، سکھ برادری اور مسیحی برادری کو بھی ان کے مذہبی تہواروں پر خصوصی چُھٹیاں دی جائیں گے تاکہ
مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے مذہبی فرائض بخوبی انجام دینے کے ساتھ ساتھ مذہبی تہوار بخوبی منا سکیں۔ اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خصوصی اقدامات بھی شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے تمام محکموں کو ایک سرکلر جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تمام محکمے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو 25 دسمبر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔ حکومتی سرکلر میں کہا گیا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت کے اس فیصلے سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو احسن طریقے سے اپنے تہوار منانے کا موقع ملے گا اور حکومت کے اس فیصلے سے اقلیتی جماعتوں کا موجودہ حکومت پر اعتماد بڑھے گا۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
Nepal seek to turn promise into points
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions












