Madhuri Dixit Ki Siasat Mein Entry
Posted By: Abid on 06-12-2018 | 13:12:32Category: Political Videos, Newsمادھوری ڈکشٹ کی سیاست میں انٹری
ممبئی: بھارتی حکمران جماعت بی جے پی بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کو 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں میدان میں اتارنے پرغور کررہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر لیڈرکا کہنا ہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں بھارتی شہر پونے کی لوک سبھا سیٹ سے امیدواروں کے حتمی ناموں کی فہرست میں شامل کرلیاگیا ہے۔بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ ہماری سیاسی جماعت اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں مادھوری ڈکشٹ کو اپنے امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اتارنے پر غورکررہی ہے، بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا لگتا ہے پونے لوک سبھا کے حلقے کے لیے اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بالکل موزوں امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال جون میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے چیف امیت شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے ان کے گھر پر ملاقات کی تھی جہاں انہوں نے مادھوری ڈکشٹ کو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی حکومت کی کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے بی جے پی کی حمایت کرنے کے لیے کہا تھا۔

Pakistani flagged oil tanker 'Shalamar' leaves the Strait of Hormuz carrying crude oil.
Alert issued regarding possible weather conditions from April 18 to 23
Nawab Town robbery incident - Harsh notice from Chief Minister Punjab Maryam Nawaz
Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas











