Chief Justice Ne Wazir E Aala Usman...
Posted By: Ahmed on 08-12-2018 | 14:25:50Category: Political Videos, Newsچیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر لاہور ہی میں رہنے کی پابندی عائد کر دی۔۔ انہیں کیوں لاہور میں ہی رہنا ہوگا ؟ جانیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ وہ لاہور سے باہر نہ جائیں کیونکہ انہیں آدھے گھنٹے میں طلب کیا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی جانب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کولاہور میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔چیف جسٹس کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یو سی ایچ میں وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی۔ اس کیس کے سلسلے میں چیف جسٹس نے وزیر
صحت ، سیکرٹری صحت ،ایم ڈی پیپرا اور وزارت خزانہ کے ذمہ دار افسر کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس کی جانب سے وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔زندگی بچانے کے لیے وینٹی لیٹرز ہی موجود نہیں ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کہیں کہ وہ لاہور میں رہیں اور لاہور سے باہر کہیں بھی نہ جائیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آدھے گھنٹے کے نوٹس پر طلب کیا جاسکتا ہے۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز زندگی بچانے کے لیے بہت ضروری ہیں اور انکی خریداری کا فوری بندوبست ہونا چاہیے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












