Kapil Sharma Ka Apni Shadi Youtube Par Live
Posted By: Akbar on 08-12-2018 | 14:28:17Category: Political Videos, Newsکپل شرما کا اپنی شادی یوٹیوب پر لائیو دکھانے کا فیصلہ
اسلام آباد(نیو زڈیسک) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کی شادی کو صرف اُن کے قریبی دوست اور عزیز اقارب ہی نہیں بلکہ پوری دنیا یوٹیوب پر لائیو دیکھ سکے گی۔بالی ووڈ میں ویرات انوشکا کی شادی ہو یا دپیکا اور رنویر کی، دونوں جوڑوں نے اپنی شادی کو راز میں رکھنے کے لیے نہ صرف ملک سے باہر شادی کی بلکہ میڈیا کو بھی دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی اور شادی میں صرف مخصوص دوستوں کو اور رشتہ داروں کو مدعو کیا۔ لیکن اب اپنے مذاق اور چٹکلوں سے چہروں پر ہنسی بکھیرنے والے کپل شرما کی شادی اب دنیا بھر میں لائیو دکھائی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق یوٹیوب پر کپل شرما کے آفیشل چینل کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جنہیں کپل شرما کی شادی کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا وہ اب پریشان نہ ہوں کیوں کہ اب کپل کی شادی اور اس سے قبل ہونے والی تقریب کو بھی گھر بیٹھے یوٹیوب پر لائف اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھا جاسکے گا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












