Hamara Yeh Kaam Kar Ke Jaana
Posted By: Ahmed on 27-01-2019 | 00:03:52Category: Political Videos, Newsراولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا ، کہ پاکستان افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں صرف ایک سہولت کار تھا اور ہم نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لاکر اپنا کام پورا کردیا ہے اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ اہم رہا ہے اور رہے گا ،،
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ ، امریکہ جب افغانستان سے جائے ، تو جنگ ختم کرانے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کر کے جائے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے طالبان کو میز پر لاکر اپنا کام کر لیا ، کیونکہ پاکستان امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں ایک سہولت کار تھا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دوحہ میں حالیہ امریکی قیادت میں مذاکرات سے پہلے پاکستان کو نہیں نکال رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں سے ہونے والی پیش رفت سے تمام چیزوں کا تعین ہو گا ،یہ بات ابھی یقینی نہیں کہ طالبان افغان حکومت کو مذاکرات میں شامل کرتے ہیں یا نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جب امریکی فورسز افغانستان سے جائیں تو وہاں کشمکش نہیں ہونی چاہیے ،امریکہ کو افغانستان سے بحثیت دوست افغانستان کی مدد کے وعدے کے ساتھ جاناچاہیے ۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے پاس اس وقت دہشت گردوں کی پنا ہ گاہیں ختم کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ، طالبان کے سیاسی دھار میں شامل ہونے پر کابل پاکستانی طالبان ، داعش جیسے گروپوں سے نمٹنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے ، اگر افغان فورسز کا ان کے ملک میں زیادہ کنٹرول ہو تو ٹی ٹی پی کے لیے پناہ گاہیں رکھنا مشکل ہو گا ، میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے امریکہ کے افغانستان سے نکلنے کے بعد پاکستان میں دلچسپی کم ہو نے کے خدشے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اہم رہا ہے اور رہے گا۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












