Pakistaniyon Keliye Badi Khushkhabri
Posted By: Abid on 30-01-2019 | 00:12:10Category: Political Videos, Newsلاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کردیا ہے، پاکستانی معیشت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا بھی دے دیا اور آف دی ریکارڈ بھی اتنا کچھ دے رہے ہیں کہ دنیا کو جب اس کا پتہ چلے گا تو پریشان ہوجائے گی۔ سعودی عرب سے سرمایہ کار بھی پاکستان آرہے ہیں۔
سینئر صحافی اور معروف کالم و تجزیہ نگار نے اپنے کالم میں ایسے ایسے انکشافات کیے ہیں کہ پڑھنے والے دنگ رہ جائیں گے۔ کالم نگار لکھتے ہیں کہ پاکستانی سمندر سے اتنی گیس نکلنے والی ہے جس کا حجم دنیا میں پائی جانے والی کا پچاس فیصد ہوگا۔ ان کے مطابق سعودی ولی عہد کے ساتھ 100 سے زائد سرمایہ کار بھی پاکستان آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کالم میں انکشاف کیا کہ پاکستان میں اتنی سرمایہ کاری ہوگی کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان ان ملکوں میں شامل ہوگا جہاں آنے میں لوگ خوشی محسوس کریں گے۔ انہوں نے اپنے کالم میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی مشکلات آہستہ آہستہ کم ہوتی جارہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی میں سب سے اہم کردار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان جہاں بھی جاتے ہیں ان سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وہاں کا دورہ پہلے کرتے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا نام سنہری حروف میں تحریر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اس بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں جس میں انہوں نے کہا کہ اب ہمیں اپنی سیاست اور طرزعمل کو بدل لینا چاہئے۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision












