Eham Tareen Islamic Mulak Ke Wazir E Azam Mustaafee Ho Gaye
Posted By: Akram on 30-01-2019 | 00:12:57Category: Political Videos, Newsغزہ (ویب ڈیسک) فلسطین کے وزیر اعظم رمی حمداللہ اور ان کی پوری کابینہ نے اپنا استعفیٰ صدر محمود عباس کو پیش کردیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم رمی حمد اللہ اپنی کابینہ سمیت مستعفیٰ ہوگئے اور انہوں نے اپنے استعفے صدر محمود عباس کو پیش کر دیے۔
رمی حمداللہ کی جماعت قومی اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزیر اعظم اور کابینہ کے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ دوسری جانب صدر محمود عباس نے رمی حمداللہ کی حکومت کے مستعفی ہونے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل محمود عباس کی جماعت فتح نے اپنے اجلاس میں یہ سفارش کی تھی کہ حکومت کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ رمی حمد اللہ ایک ممتاز ماہر تعلیم ہیں اور ان کی قیادت میں 2014ء میں قومی اتحاد کی حکومت تشکیل پائی تھی۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












