Raat Ki Dhamaka Khez Breaking News
Posted By: Abid on 30-01-2019 | 00:16:36Category: Political Videos, Newsرات کی دھماکہ خیز بریکنگ نیوز: انتخابات کا وقت قریب ہے تیاری کرلو۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کو ایسی ہدایات جاری کر دیں کہ ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نےتحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ارشد داد سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ارشد داد کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل تحریک انصاف کوفعال اورمنظم بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم
عمران خان نے بلدیاتی انتخابات سے قبل تحریک انصاف کو بھرپور انداز میں متحرک ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔
اس مقصد کے لیے انہوں نے آج تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ارشد داد سے ملاقات کی۔ارشد داد نے وزیر اعظم کو پارٹی امور سے متعلق بریفنگ دی جبکہ ملاقات میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ارشد داد کو ہدایت کہ وہ بلدیاتی انتخابات سے قبل تحریک انصاف کو فعال اور منظم کریں۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی آئین سازی کاکام جلدمکمل کیاجاے۔بلدیاتی انتخابات سےقبل پارٹی کامضبوط تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیاجائے۔لک بھرمیں پارٹی کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کوایک ادارہ بنانےکی ہمیشہ سےخواہش رہی ہے۔تحریک انصاف کو ایک جدید جماعت کی شکل دیں گے۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہرشعبےمیں حکومت کی رہنمائی بھی کرےگی۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












