Pakistan Mein Dollar Oil Ki Reil Peil Ka Waqt
Posted By: Abid on 31-01-2019 | 23:59:44Category: Political Videos, Newsپاکستان میں ڈالر، تیل، زر مبادلہ کی ریل پیل کا وقت آن پہنچا ۔۔۔۔۔ سعودی ولی عہد کے دورہ ِ پاکستان کی تاریخ فائنل ، پاکستان پہنچتے ہی سب سے پہلے کیا بڑا کام کرنے جارہے ہیں؟ پوری قوم کے لیے دھماکہ خیز خوشخبری آگئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16فروری کوپاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے ، سعودی ولی عہددورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزارتِ خارجہ کا دورہ کیااور وزارتِ خارجہ کے
اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ، اس موقع پر سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے متعلق سیکورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں،ولی عہد کا دورہ پاکستان 2 روزہ ہوگا، وہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے دو روزہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے، اور پاکستان کے بعد ملائشیا کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان اور 14 ارب ڈالر کے معاہدوں کی توقع کی جارہی ہے

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












