Nawaz Shrif Hakoomat Ko Itni Raqam Adaa Kar Dein
Posted By: Ahmed on 05-02-2019 | 00:03:26Category: Political Videos, Newsنواز شریف حکومت کو اتنی رقم ادا کر دیں تو ۔۔۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کو دھماکہ خیز آفر کر دی
کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نےنواز شریف کو 7 ارب ڈالر کے عوض نوازشریف کو ڈیل کی آفر کر دی۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہنواز شریف 7 ارب ڈالر تک حکومت کو ادا کر دیں تومیں خود اپنے وزیر اعظم کے پاس جا کر ان کی منت سماجت کرکے ڈیل کروا دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر ڈیل کی خبریں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ایک جانب معروف صحافی و اینکر غریدہ فاروقی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ ڈیل فائنل ہو گئی ہے تو دوسری جانب حکومتی وزیروں کی جانب سے تاحال ڈیل کی آفرز کی جا رہی ہیں ۔تازہ ترین آفر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے کی گئی ہے ۔وہ نجی ٹی وی میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف سے مکالمہ کر رہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں اس وقت دو گروپ بن چکے ہیں ۔ایک گروپ نواز شریف کا ہے اور ایک گروپ شہباز شریف کا ہے۔جاوید لطیف میرے بڑے بھائی ہیں لیکن میں آپکو بتا دوں کہ یہ شہباز شریف گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔اس پر انہوں نے مسلم لیگ ن کو آفر کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومتی پالیسی کی بات نہیں کرتا مگر میں آپکو ذاتی موقف بتا سکتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اگر نواز شریف 7 ارب ڈالر تک حکومت کو ادا کر دیں تومیں خود اپنے وزیر اعظم کے پاس جا کر ان کی منت سماجت کروں گا کہ ہمیں ان لوگوں کو سرکاری مہمان بنا کر کیا کرنا ہے الٹا خرچہ ہی بڑھے گا تو ان سے رقم لے کر انکو جانے دیتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں آفر کرتا ہوں کہ جاوید لطیف صاحب ٹوکن پکڑ کر میری طرف آجائیں تو میں ابھی کچھ نہ کچھ کرنے کوتیار ہوں۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












