Khawateen Ke Dilon Par Raj Karne Waale
Posted By: Ahmed on 05-02-2019 | 23:47:18Category: Political Videos, Newsخواتین کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار رنویر سنگھ نے شو کے دوران ایسا کیا کام کردیا کہ نوجوان لڑکیاں بے ہوش ہو گئیں، فلم نگری سے گرما گرم خبر آگئی
ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کا شمار سب سے جو شیلے اداکاروں میں کیا جاتا ہے ، تاہم کبھی کبھار ان کا یہ جوش اور اینرجی دوسروں کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوجاتی ہے ،ایسا ہی کچھ رنویر سنگھ کی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی پروموشن کے دوران ہوا، جب رنویر سنگھ کچھ زیادہ ہی جوش میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق رنویر سنگھ ممبئی میں لیکمے فیشن ویک میں موجود تھے، جہاں وہ آپنی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کے گانوں پر پرفارم کررہے تھے ، رنویر سنگھ فلم ’گلی بوائے‘ میں ریپر کا کردار نبھارہے ہیں ، فیشن ویک کے دوران رنویر سنگھ نے ان ہی گانوں پر پرفارم کیا جن کی گلوکاری انہوں نے خود کی ہے ، اپنی پرفارمنس کے آخر میں اداکار جوش میں آکر سامنے موجود حاضرین اس خیال سے کود پڑے کہ انہیں پکڑ لیا جائے گا ، تاہم جب اداکار نے ایونٹ پر موجود مداحوں پر چھلانگ لگائی تو انہیں پکڑ تو لیا گیا، البتہ ان کی اس حرکت سے کئی لوگ زخمی ہوگئے جن میں خواتین بھی موجود تھیں ، اس ایونٹ کی ایسی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں خواتین کو زخمی حالت میں دیکھا گیا ، ٹوئٹر پر رنویر سنگھ کو ان کی اس حرکت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’رنویر سنگھ بڑے ہوجاؤ اور یہ بچوں جیسی حرکتیں چھوڑ دو ، جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’ایمانداری سے بات کی جائے، اگر میں وہاں ہوتا تو رنویر سنگھ کو پکڑنے کی کوشش نہیں کرتا، انہیں گرنا ہی چاہیے تھا ،

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












