Tehrek E Labbaik Ka Qayaam Kis Eham Kaam Keliye
Posted By: Ahmed on 07-02-2019 | 00:11:23Category: Political Videos, Newsتحریک لبیک کا قیام کس اہم کام کیلئے کیا گیا تھا ؟ رانا ثناءاللہ نے اہم راز فاش کر دیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہاہے کہ تحریک لبیک کو مسلم لیگ ن کا ووٹ توڑنے اور تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کرنے کیلئے کھڑا کیاگیا۔ نجی ٹی نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا
کہ تحریک لبیک کو مسلم لیگ ن کا ووٹ توڑنے اور تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کرنے کیلئے کھڑا کیاگیا ، ہم نے تو الیکشن میں بھی ان کو بھگتا ہے ، ان پر عمومی انداز میں ہی بات کی جاتی ہے لیکن ان پراس انداز میں بھی بات کی جانی چاہئے کہ چلیں جوہوگیا سو ہوگیا ، اب اگر آگے بڑھنا ہے تو ایسی چیزوں سے اجتناب کرنا ہوگا ۔ ان کاکہنا تھا کہ منصوبہ یہ تھا کہ ن لیگ کو اقتدار اورالیکشن سے نکال کر باہر کرناہے جب اس قسم کی گروہ بندی کی جاتی ہے تو پھر یہ گروہ قابو سے باہر ہوجاتے ہیں ، ایم کیو ایم کو کراچی میں جماعت اسلامی کوتوڑنے کیلئے بنایا گیا تھا اور پھر ریاست نے ایم کیو ایم کوجو بھگتا ہے اور اب تک بھگت رہی ہے ۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












