Sab Ke Dilon Par Raaj Karne Waali Indian Actress
Posted By: Akram on 15-02-2019 | 15:37:21Category: Political Videos, Newsسب کے دلوں پرراج کرنے والی بالی ووڈ حسینہ کا کروڑوں روپے کا فراڈ ۔۔۔ عدالت نے اداکارہ کو 1100 وولٹ جھٹکا دے دیا
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ امیشا پٹیل کے قسمت کے ستارے آج کل گردش میں ہیں، فلم ’’کہونا پیارہے‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کوکروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں عدالت طلب کیا گیا ہے، خبر آتے ہی بالی ووڈ سمیت پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے ،
بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کوکروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں عدالت طلب کیا گیا ہے، بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد سے تعلق رکھنے والے پون کمارنامی شخص نے اداکارہ امیشا پٹیل پر پیسے لینے کے باوجود تقریب میں شرکت نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان پردھوکا دہی اورفریب کرنے پر مقدمہ درج کرایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ ڈیڑھ سال پرانا ہے 16 نومبر 2017 کو امیشا پٹیل کو ایک شادی کی تقریب میں پرفارمنس کے لیے بلایا گیا تھا اورتقریب میں پرفارمنس کے انہیں گیارہ لاکھ روپے دئیے گئے تھے لیکن امیشا پٹیل پیسے لینے کے باوجود پروگرام میں شریک نہیں ہوئیں، پون کمارمراد آباد میں ایک ایونٹ میجمنٹ کمپنی چلاتے ہیں اور ان کی کمپنی نے امیشا پٹیل کو شادی کے ایونٹ میں شرکت کے لئے پیسے دئیے تھے، اس کے علاوہ امیشا نے سیکیورٹی انتظامات کے لیے جو بھی فرمائش کی تھی وہ بھی پوری کی گئی تھی تاہم امیشا نے وعدہ خلافی کی اور شادی میں شریک نہیں ہوئیں، بعد ازاں پون کمارنے اپنے وکیل کے توسط سے مقامی عدالت میں اداکارہ سمیت تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، عدالت نے مقدمے پر سماعت کرتے ہوئے اداکارہ کو 12 مارچ کو عدالت طلب کیا ہے۔





Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












