Raat Ki Badi Breaking News Pakistani Bahu
Posted By: Ahmed on 21-02-2019 | 00:11:24Category: Political Videos, Newsرات کی بڑی بریکنگ نیوز : پلوامہ حملہ پاکستانی بہو کو بھی لے ڈوبا، ثانیہ مرزا کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبرآگئی
حیدر آباد دکن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرز ا کی جانب سے پلواما حملے پر بھارتی میڈیا اور سیاستدانوں کی کلاس لینے پر بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما ٹی راجا سنگھ نے تلگانہ کی ریاستی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ثانیہ مرزا کو ریاست کی برانڈ ایمبیسیڈرکے عہدے سے
ہٹا دیا جائے کیوں کہ وہ ”پاکستان کی بہو“ ہیں ۔ بھارت اور پاکستان کے مابین ایک طرفہ محاذ آرائی نے نیارخ لیا ہے اور پاکستانی فنکار اور گلوکار بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہیں تاہم ٹی راجا سنگھ کی جانب سے حالیہ کمنٹس نے اس’جنگ‘ کو نئی سمت دیں گے کیوں ٹی راجا سنگھ اپنے متنازع اور جارحانہ خیالات کے لیے مشہور ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں تنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے،اپنے ویڈیو پیغام میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت سے دہشتگردوں نے جس طرح مقبوضہ کشمیر میں ہمارے جوانوں کو مارا ہے وہ ناقابل معافی ہے،پورے ملک نے ہمارے پڑوسی ملک کی جانب سے اس اقدام کی مذمت کی ہے ،انہوں نے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح تمام ملک نے پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات توڑنے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح وہ بھی ”پاکستانی بہو“ ثانیہ مرزا کو تلگانہ کی برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیں کیوں کہ وہ ایک پاکستانی کرکٹر(شعیب ملک) سے شادی کرچکی ہیں ۔ یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک اپریل2010ءمیں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور گزشتہ سال30اکتوبر کو ان کے ہا ں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












