48 Saala Indian Actress Ne Mangni Kar Li
Posted By: Abid on 22-02-2019 | 23:57:50Category: Political Videos, Newsسشمیتا سین کے بعد 48 سالہ پوجا بیدی نے بھی منگنی کر لی ۔۔۔۔ لڑکا کون ہے اور کیاکرتاہے؟ تصاویر نے پورے بھارت کو دنگ کر ڈالا
ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار کبیر بیدی کی بیٹی سابق بولڈ بولی وڈ اداکارہ 48 سالہ پوجا بیدی نے پہلی شادی ختم ہونے کے 16 سال بعد اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی۔ پوجا بیدی نے عامر خان کی فلم ’جو جیتا وہی سکندر‘ سے کیریئر کا آغاز کیا۔
تفصیلات کے مطابق پوجا بیدی نے عامر خان کی فلم ’جو جیتا وہی سکندر‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، اگرچہ انہوں نے ڈیڑھ درجن سے بھی کم فلموں میں کام کیا ، تاہم وہ اپنی خوبصورتی اور بولڈ انداز کی وجہ سے مقبول رہیں ، وجا بیدی نے ’لٹیرے، وشکانیا، آتنک ہی آتنک، پھر تیری کہانی یاد آئی’ سمیت تیلگو فلموں میں بھی کام کیا، انہوٓں نے متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کی ، پوجا بیدی 2011 میں ریئلٹی شو ’بگ باس’ کے پانچویں سیزن میں بھی شامل ہوچکی ہیں، تاہم اب وہ شوبز سے دور ہیں ، پوجا بیدی نے 1994 میں صنعت کار فرحان فرنیچر والا سے شادی اور دونوں میں 2003 میں طلاق ہوگئی تھی ، پوجا بیدی کو 2 بچے ہیں، جن میں سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے ، ان کی بیٹی عالیہ فرنیچر والا جلد ہی بولی وڈ میں کیریئر کا آغاز کرنے والی ہیں جب کہ ان کے بیٹے عمر فرنیچر والا ابھی زیر تعلیم ہیں ، اطلاعات ہیں کہ پوجا بیدی کی بیٹی 21 سالہ عالیہ فرنیچر والا بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کے ساتھ فلم ’جانمن‘ سے کیریئر کا آغاز کریں گی ، اس فلم کی کہانی نوجوان بیٹی اور والد کے رشتے کے گرد گھومتی ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال تصدیق نہیں کی جاسکی۔
48 سالہ پوجا بیدی نے پہلی شادی کی ناکامی اور طلاق کے 16 سال بعد ایسے دن پر منگنی کی جس دن پر ان کی طلاق ہوئی تھی ، جس شخص سے شادی کی وہ انہیں بچپن سے جانتی تھیں اور دونوں نے ایک ساتھ تعلیم بھی حاصل کی تھی۔اداکارہ نے رواں ماہ 14 فروری کو عالمی یوم محبت پر منگنی کی تھی اور رواں برس کے اختتام تک شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔پوجا بیدی اور مانک کنٹریکٹر نے بتایا کہ وہ رواں برس کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پوجا بیدی کی طلاق بھی 14 فروری کو 2003 میں ہوئی تھی اور انہوں نے منگنی بھی 14 فروری کو ہی کی ، واضح رہے کہ پوجا بیدی کے والد اداکار کبیر بیدی نے بھی 4 شادیاں کی ہیں ، 73 سالہ کبیر بیدی نے آخری اور چوتھی شادی 2016 میں 44 سالہ پروین دسانج سے کی تھی جو عمر میں ان کی بیٹی پوجا بیدی سے بھی 4 سال چھوٹی ہیں ، والد کی جانب سے عمر کے آخری حصے میں خود سے کم عمر خاتون سے شادی کیے جانے کے بعد والد اور بیٹی میں اختلافات بھی کی خبریں بھی سامنے آئیں۔




Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












