Showbiz Ki Duniya Se Afsosnaak Khabar
Posted By: Akbar on 24-02-2019 | 14:59:19Category: Political Videos, Newsافسوسنا ک خبر : معروف پاکستانی ماڈل اوراداکارہ کی چھوٹی بہن ٹریفک حادثے میں جاں بحق، شوبز کی دنیا میں سوگ برپا کر دینے والی خبر آ گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اداکارہ ،ماڈل ونیزہ احمد کی چھوٹی بہن کار حادثے میں جاں بحق ہوگئی ہیں ، ونیزہ کی بہن کو اسلام آباد میں حادثہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ماڈل زینب قیوم نے انسٹا گرام پر بتایا گہ اداکارہ ، ماڈل ونیزہ احمد کی چھوٹی بہن اسلام آباد میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئی ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں اداکارہ ،ماڈل ونیزہ احمد کی چھوٹی بہن پر اظہار افسوس اور تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت کی درخواست بھی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ میری دعا ہے کہ اللہ پاک ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔زینب نے اپنے پیغام میں ونیزہ کی بہن کے بارے میں بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب آپ پیدا ہوئیں توونیزہ نے مجھے اور عائشہ کو کالج سے اپنے ساتھ لیا اور ہسپتال لے گئی تھیں۔آپ ہمیشہ ہمارے لیے بہت عزیز رہو گی،آپ چمکیلی آنکھوں کے ساتھ جانوروں سے بھی محبت کرنے والی تھیں۔زینب قیوم نے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں بھی کیں۔ واضح رہے اداکارہ ،ماڈل ونیزہ احمد کی چھوٹی بہن کے حادثے سے متعلق ابھی ابتدائی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ تاہم ابھی ان کی فیملی کی جانب سے حادثے سے کوئی حقائق یا انفارمیشن جاری نہیں کی گئی۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












