Instagram Par Khud Kashi Karne Waali Ladki
Posted By: Akram on 24-02-2019 | 23:50:58Category: Political Videos, Newsٹیکنالوجی کے میدان سے بڑی خبر : انسٹا گرام نے کچھ عرصہ قبل خودکشی کرنے والی نوجوان لڑکی کے والدین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے
سان فرانسسکو( ویب ڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے دلخراش مناظر، غصیلی اور خود کو نقصان پہنچانے والے مواد کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی معلومات کے مطابق انسٹاگرام نے برطانوی نوجوان لڑکی مولی رسل کی خودکشی کے
بعد پوسٹ کی شیئرنگ کے لیے نئے ’ حساس اسکرین‘ متعارف کرایا ہے۔ جس کا اعلان انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے خود کیا۔اس فیچر سے زخم، قتل، خودکشی اور دیگر دلخراش مناظر کی تصاویر کو دھندلا کردیا جائے گا اور صرف خواہش مند صارفین کے بٹن دبانے پر ہی دستیاب ہوں گے۔ اس طرح پیج پر اسکرولنگ کے دوران یہ مناظر اچانک سامنے نہیں آئیں گے۔اس فیچر کے تحت ایسی تمام تصاویر کو بھی بلاک کردیا جائے گا جس میں کوئی صارف خود کو نقصان پہنچاتا ہوا نظر آئے کم عمر نوجوانوں منفی اثر لیتے ہوئے خود کو نقصان نہ پہنچالیں، جیسا کہ برطانیہ میں ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ برطانوی نوجوان لڑکی مولی رسل کی خودکشی کا ذمہ دار والدین نےانسٹاگرام کو قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ بیٹی نے انسٹاگرام پر ایک شخص کی تصاویر سے خودکشی کا طریقہ سیکھا تھا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












