Sarah Aur Karthik Ki Jodi Behtareen
Posted By: Abid on 25-02-2019 | 23:19:49Category: Political Videos, Newsبالی ووڈ کی بیبو اورسارہ علی خان کی سوتیلی ماں کرینہ کپور خان نے کارتک آریان اورسارہ کے مستقبل کے بارے میں بتادیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جانب جہاں پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو کے دوران اداکارارجن کپوراورملائکہ اروڑا کے رشتے کے بارے میں سب کو بتایا وہیں اب کرینہ کپور نے بھی سارہ علی خان اور کارتیک آریان کے مستقبل کے بارے میں لب کشائی کرہی دی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کارتک آریان بہترین لڑکا ہے اورمجھے لگتا ہے کہ دونوں کی جوڑی بہترین رہے گی، وہ دونوں ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے کی تیاری کررہے ہیں، وہ دونوں ساتھ اچھے لگیں گے کیونکہ آریان اچھا دکھنے والا جب کہ سارہ بھی بہترین ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سارہ کو پانے کیلیے سیف علی خان کی شرط پوری کررہا ہوں، کارتک آریان
واضح رہے کافی ون کرن میں سارہ علی خان نے کارتک آریان کے ساتھ ڈیٹ پرجانے کی خواہش ظاہر کی تھی جب کہ اسی پروگرام میں ان کے والد سیف علی خان نے مذاق میں کہا تھا کہ اگر کارتک کے پاس بہت سارے پیسے ہیں تو انہیں دونوں کی دوستی پر کوئی اعتراض نہیں ہے جس پرکارتک آریان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیسے کمارہے ہیں تاکہ سارہ علی خان کو ڈیٹ پر لے جاسکیں۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












