Kulsoom Nawaz Ka Puraana Aur Abaai Ghar
Posted By: Ahmed on 25-02-2019 | 23:21:46Category: Political Videos, Newsلاہور میں بیگم کلثوم نواز کے آبائی گھر کو فری ڈسپنسری میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقے مصری شاہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کا آبائی گھر فری ڈسپنسری میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ کلثوم نواز کے والد اس گھر کے ایک حصے میں 60 سال تک لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرتے رہے۔
بیگم کلثوم نواز کے والد ڈاکٹر محمد حفیظ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ڈاکٹر بننے کے بعد 1937 سے 1998 تک اس گھر میں مریضوں کا علاج معالجہ کرتے رہے۔
اس گھر کو گزشتہ روز فری ڈسپنری بنادیا گیاہے، اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر حفیظ کے پوتے اورسابق ایم پی اے محسن لطیف نے بتایا کہ نواز شریف کی ہدایت پر یہاں بہت جلد فری بلڈ ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائےگی۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












