Mashhoor Actress Neelam Muneer
Posted By: Akram on 08-03-2019 | 23:35:43Category: Political Videos, Newsپاکستان ٹیلی ویژن کی ناموراداکارہ نیلم Talk showsمنیرنے بھارت جاکر کام کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت جا کرکام کرنے کی کبھی بھی خواہشمند نہیں رہیں۔ ڈراما سیریل ’’دل موم کا دیا‘‘ اور’’جل پری‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے بھارت جاکر کام کرنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے ملک میں اور یہاں موجود اپنے مداحوں سے ہیمشہ بہت پیار ملا ہے لہٰذا مجھے کبھی بھی بھارت جاکر کام کرنے کی خواہش نہیں ہوئی۔ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر کرکٹ سے زیادہ نیلم منیر کے چرچے
نیلم منیر نے کہا میں پاکستان پیدا ہوئی ہوں اورہمیشہ یہیں رہنا چاہتی ہوں کہیں اور جانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ نیلم منیر نے بھارت جاکر کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے کہا کہ جو فنکار بھارت گئے وہ ہماری انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، علی ظفر اورصبا قمر جیسے بڑے فنکار بھارت جا کرنا صرف کام کرچکے ہیں بلکہ اپنی اداکاری کا لوہا بھی منوا چکے ہیں تاہم پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












