BJP Aur Bollywood Actress Urmila Matondkar
Posted By: Akbar on 11-04-2019 | 21:35:55Category: Political Videos, Newsارمیلا ماٹونڈکر کیخلاف بی جے پی رہنما نے شکایت کیوں درج کروائی؟ معروف بالی ووڈاداکارہ نئے تنازع میں پھنس گئیں
نئی دہلی(این این آئی) ناموربالی ووڈ اداکارہ اورسیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر کے خلاف بی جے پی رہنما نے شکایت درج کرادی۔حال ہی میں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شمولیت اختیارکرنے والی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکربھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے نشانے پر ہیں۔ حال ہی میں ہندومخالف بیان دینے پربی جے پی کے ایک کارکن کی جانب سے ارمیلا ماٹونڈ کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر کا ایک انٹرویوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ہندو مخالف بیان دیتی نظرآرہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے جو چیز اچھی نہیں لگتی وہ یہ ہے کہ مذہب جومذہبی رواداری کے لیے جانا جاتا ہے وہ سب سے پْرتشدد مذہب بن جائے۔ ارمیلا کی جانب سے ہندوازم کوپْرتشدد مذہب کہنے کے خلاف پی جے پی کے ایک کارکن نے ان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔شکایت کنندہ سریش نے موقف اختیارکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ٹی وی پردیکھا ارمیلا کہہ رہی ہیں کہ ہندوازم دنیا کا سب سے پرتشدد مذہب ہے، ارمیلا نے یہ الفاظ راہول گاندھی کے کہنے پرادا کیے لہٰذا ان کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہیے۔دوسری جانب ارمیلا نے اپنے خلاف شکایت درج کیے جانے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکایت کنندہ نے میرے بیان کو بہت غلط طریقے سے سمجھاہے، یہ بی جے پی کا رکن ہے جس کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس انٹرویومیں انہوں نے جعلی، تقسیم کرنے والے اورپرتشدد نظریات کومسترد کیا تھا جودراصل بی جے پی ہندووازم کے نام پربیچ رہی ہے۔ ہندووازم امن کی عکاسی کرتا ہے لیکن بی جے پی ایک مختلف قسم کے ہندوازم کا پرچار کررہی ہے جو کہ تشدد پر مبنی ہے۔واضح رہے کہ ارمیلا ماٹونڈکرکانگریس کی جانب سے بی جے پی رہنما گوپال شیٹھی کے خلاف انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں۔ بی جے پی کی جانب سے ارمیلا کو جہاں کانگریس جوائن کرنے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں ان کے شوہرمحسن اخترمیرکے حوالے سے بھی وہ بی جے پی کے نشانے پر ہیں۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision












