Salman Khan Aur Katrina Ki Shadi
Posted By: Abid on 11-04-2019 | 21:36:44Category: Political Videos, Newsانتظار کی گھڑیا ں ختم !سلمان خان اور کترینہ کی شادی ’بھارت‘ میں ہوگی، تیاریاں شروع
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف 2019ء میں ’بھارت‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ہندوستانی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار سلمان خان کا سنگیتا بجلانی اور ایشوریہ رائے سمیت کئی ہیروئنوں کے ساتھ معاشقہ رہا۔ دنیا بھر میں موجود ان کے فینز کی ایک ہی خواہش ہے کہ کاش وہ دن آ جائے جب ان کے
ہردلعزیز ہیرو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔سلمان خان کے مداح ان کی کترینہ کیف کے ساتھ جوڑی کو بہت پسند کرتے ہیں بلکہ ان کی خواہش بھی رہی ہے کہ دونوں کی شادی ہو جائے۔ سلمان خان نے اس مرتبہ اس خواہش کو پورا کرنے کی ٹھان لی ہے، مگر وہ یہ شادی حقیقت میں نہیں بلکہ نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ میں کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ان دنوں اداکار ایک گیت کے لیے شادی کی شوٹنگ کر رہے ہیں جو شادی کے سین پر مبنی ہے۔واضح رہے کہ ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے ہمراہ کترینہ کیف، کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی، دیشا پٹانی، تبو اور سنیل گروور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ یہ فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












