Army Chief Qamar Javed Ne Kiya Iftetah New Building Ka
Posted By: Ahmed on 16-04-2019 | 19:06:26Category: Political Videos, Newsآرمی چیف قمر جا وید با جوہ نے اہم ترین بلڈنگ کا افتتاح کر دیا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ایم ایچ کے نئے بلاکس کا کام 2013 میں شروع ہوا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلاکس کی تکمیل کے بعد سی ایم ایچ راولپنڈی میں 1150 بستروں کی گنجائش ہو
گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق اسپتال کی او پی ڈی سے اب روزانہ 5 ہزار مریضوں کا علاج کیا جا سکتا ہے، اسپتال فوجیوں اور عام شہریوں کی ضروریات پورا کرےگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سی ایم ایچ راولپنڈی اب جدید ترین اسپتال بن چکا ہے اور اسپتال اب آرمی، ایئر فورس اور بحریہ کے لیے بیس اسپتال کا کام کرے گا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












